بھارتی ہیکرز نے اہم پاکستانی ادارے کی ویب سائٹ ہیک کرلی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ہیکرز نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کی ویب سائٹ ہیک کر کے وہاں دھمکی آمیز بیان آویزاں کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق بھارتی ہیکرز نے پاکستان کے وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر سائبر حملہ کیا اور ویب سائٹ ہیک کر لی۔بھارتی ہیکرز نے ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد وہاں دھمکی آمیز بیان آویزاں کر دیا۔بھارتی ہیکرز نے پاکستان کے حساس سرورز تک رسائی کا بھی دعویٰ کیا۔بعدازاں سی ڈی اے حکام نے ہیک کی گئی ویب سائٹ بحال کرنے کا دعویٰ کیا۔سی ڈی اے کی ویب سائٹ آج ہیک ہوئی اور اب بحال کر دی گئی ہے اور ویب سائٹ ہیک ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔