انڈین کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کتنی مالیت کے اثاثوں کے مالک؟تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

انڈین کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کتنی مالیت کے اثاثوں کے مالک؟تفصیلات منظر عام پر ...
انڈین کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کتنی مالیت کے اثاثوں کے مالک؟تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ 36 سالہ جے شاہ نے خاصی چھوٹی عمر میں اپنے آپ کو منوایا ہے۔ وہ کرکٹ کی دنیا میں نمایاں عہدے پر فائز کم عمر ترین شخصیت ہیں،جے شاہ یکم دسمبر سے چیئرمین آئی سی سی کا منصب سنبھالیں گے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق  بھارتی میڈیا پر جے شاہ کے معاوضے اور اثاثوں کی مالیت کی تفصیل سامنے آئی ہے، جے شاہ کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 124 کروڑ بھارتی روپے ہے۔جے شاہ کرکٹ کے اداروں کے علاوہ ٹیمپل انٹرپرائز سے بھی آمدنی وصول کرتے ہیں، وہ اس کمپنی میں ڈائریکٹر ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ عہدیداروں کو تنخواہ کے بجائے یومیہ الاؤنس دیتا ہے۔ یہ الاؤنس 40 تا 80 ہزار بھارتی روپے ہوتا ہے۔

جے شاہ کو بیرونی دوروں کے 84 ہزار روپے یومیہ الاؤنس دیا جاتا ہے۔ اندرونِ ملک سفر کیلئے30 ہزار روپے یومیہ الاؤنس دیا جاتا ہے۔

مزید :

کھیل -