رحیم یار خان:زہریلی شراب پینے سے 4نوجوان ہلاک،اہل علاقہ کا منشیات فروشوں کیخلاف مظاہرہ

رحیم یار خان:زہریلی شراب پینے سے 4نوجوان ہلاک،اہل علاقہ کا منشیات فروشوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (بیورورپورٹ) جیٹھہ بٹھہ میں کچی شراب پینے سے ایک ہی خاندان کے4 نوجوان ہلاک ہوگئیتفصیل کے مطابق تھانہ صدرخانپور کی حدود موضع گلن گلکالہ بستی محمد نواز جھلن کے رہائشی چار نوجوانوں فدا حسین جھلن،اکمل جھلن،اسماعیل جھلن اورساجد جھلن نے اکٹھے شراب پی لی، شراب اتنی زہریلی تھی کہ چاروں کی حالت غیرہوگئی اور دیکھتے دیکھتے تین افراد فدا،اسماعیل اورساجد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ اکمل جھلن ہسپتال لے جاتے ہوئے راستہ میں دم تور گیا، چار نوجوان کی لاشیں آتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدرخانپورنے موقع پرپہنچ کر مرنے والوں کے لواحقین کے بیان ریکارڈ کئے،پولیس تھانہ صدر خان پورمذکورہ افراد کے مرنے کی وجہ زہریلی شراب کی بجائے دل کادورہ قرار دلوانے کی کوشش کر رہی تھی کہ بستی کے بزرگ سردارجام نذر جھلن نے شدیداحتجاج کرتے ہوے کہا کہ ہمارے چار نوجوان زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار،آئی جی پنجاب پولیس،ڈی پی او رحیم یار خان سے مطالبہ کیاکہ واقعہ کی فوری انکوئری کرائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ہلاک