جے یو آئی کا آج لاہور میں ملین مارچ ‘قافلے روانہ
ملتان (سٹی رپورٹر )جمعیت علما اسلام ملتان کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید کے مطابق جے یو ائی کے قائد مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر آج 27 اپریل بروز اتوار کو مینار پاکستان لاہور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ملین مارچ ہوگا جس میں ملتان سمیت ملک بھر سے جے یو آئی کے لاکھوں کارکنان تحصیل و ضلع کے ذمہ داران کی قیادت میں ملین مارچ(بقیہ نمبر11صفحہ7پر )
میں شرکت کریں گے ملتان سے دو الگ الگ جلوس بلی والا شاہ شمس انٹر چینج پر پہنچیں گے جن میں سے ایک جلوس کی قیادت ضلعی امیر مفتی عامر محمود تحصیل جلالپور سے شروع کریں گے اور براستہ بستی ملوک شجاعباد اور اردگرد سے سیکڑوں کارکنان اور تحصیل عہدہ داران کے ساتھ جلوس کی قیادت کرتے ھوئے سینکڑوں گاڑیوں اور کارکنان کے ساتھ شاہ شمس انٹر چینج بلی والا ملتان پہنچیں گے اور دوسری طرف سے ملتان سٹی ،ملتان صدر قادر پور رانواں و ملتان کے دیگر علاقوں سے سٹی امیر قاری یاسین و دیگر عہدیداران کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں اور کارکنان کے ساتھ 12 بجے انٹر چینج پر پہنچیں گے۔جہاں سے دونوں جلوسوں کی قیادت ضلعی امیر مفتی عامر محمود سنمبھال لیں گے اور ٹھیک 12 بجے دونوں جلوسوں کے اکٹھا ھوتے ھی ضلعی امیر مفتی عامر محمود کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں اور ھزاروں کارکنان کے ساتھ بہت بڑا جلوس اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرتے ھوے اور فلسطین کے عوام سے یک جہتی کا اظہار کرتے ھوئے اور فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے ھوئے حکمرانوں کی آنکھیں کھلوانے کیلئے تاکہ حکمران مظلوم فلسطینیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کریں کارکنوں کا قافلہ براستہ موٹر وے لاھور کیطرف گامزن ھو جائے گا اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔