پہلگام واقعہ ‘ بھارت عالمی قوانین نظر انداز کررہا ہے ‘ سلیم حنیف
کبیروالا(نامہ نگار)پاکستان ‘ ہر قسم کی دہشت گردی کی بلاامتیاز(بقیہ نمبر30صفحہ7پر )
مذمت کرتا ہے،پاکستان‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی اقدامات غیر منصفانہ ،غیر ذمہ دارانہ اور عالمی قوانین کے منافی ہیں،انڈیا کوپہلگام جیسے المناک واقعات سے فائدہ اٹھانے کی بجائے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی کی پوری ذمہ داری قبول کرنی چاہیے،بھارتی الزامات اور دھمکیوں کے جواب میں ہر طرح کے اقدام میں حکومت اور افواج پاکستان کو عوام کی بھرپور مدد اور تائید حاصل ہے ‘ بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگاکے عوام اس معاملے میں اپنی افواج کی پشت پر نہیں بلکہ ان کے شانہ بشانہ ہے،ان پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات وتعمیرات رانا محمد سلیم حنیف مسلم لیگ(ن) تحصیل کبیروالا کے سینئر رہنماراﺅ عبدالغفار اور زرعی سائنسدان راﺅ محمد عمران مانی کے بھتیجے رانا ارباز جبار کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ امن پسندی ،پاکستان کی ہر گز کمزور ی نہیں ،یہ واضح ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی نوعیت کی جارحیت کرنے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اس موقع پر خانیوال فلور ملز ایسوسی ضلع خانیوال کے سینئر رہنما رانا خاور تصدق ٹھاکر،مہر مجاہد حسین اُتیرا،مہر بلال اعجاز اُتیرا،راﺅ گلزار احمد،راﺅ فرمان علی،راﺅ محمدکامران،راﺅ محمد رضوان ،راﺅ شہبازجبار اور دیگر بھی موجود تھے۔