بھارت میں زیر تعلیم مقبوضہ جموں و کشمیر کے طلباء کیخلاف انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد,  "ہندو رکھشک دل" کی جانب سے ویڈیو پیغام میں وارننگ

بھارت میں زیر تعلیم مقبوضہ جموں و کشمیر کے طلباء کیخلاف انتہا پسند ہندوؤں کا ...
 بھارت میں زیر تعلیم مقبوضہ جموں و کشمیر کے طلباء کیخلاف انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد,  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) مقبوضہ جموں و کشمیر کے طلباء کیخلاف انتہا پسند ہندوؤں کے تشدد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ۔  "ہندو رکھشک دل" کی جانب سے ویڈیو پیغام میں وارننگ بھی جاری کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت میں جموں و کشمیر کے طلباء پر تشدد کے واقعات میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔بھارتی شہر موہالی میں ہندوؤں نےتعلیم کی غرض سے ہاسٹل میں رہائش پذیر کشمیری طالبات کو بھی نہ چھوڑا ، طالبات کو ہراساں کیا گیا ۔

 ایک کشمیری طالبہ نے بتایا کہ" ہندوؤں نے اسکے ہاسٹل کے دروازے پر لاتیں ماریں، گالیاں دیں اور اسے دھمکیاں دیں،مجھے اور میری دوست کو حملہ آوروں سے بچنے کیلئے بھاگنا پڑا۔"


دوسری جانب چندی گڑھ میں کشمیری طلباء کے گروپ پر یونیورسٹی کے یونیورسل گروپ میں حملہ کیا گیا۔دہرادون میں "ہندو رکھشک دل" کی جانب سے ویڈیو پیغام میں  کشمیریوں کو وارننگ دی گئی ہے ۔

ان حالات میں  ماہرین کہہ رہے ہیں کہ بھارتی انتہا پسند ہندوؤں نے ثابت کر دیا کہ انھیں کشمیری نہیں کشمیر کی زمین پر قبضہ چاہیے۔