پاکستانی قوم کو یک جا ن ہونے کی ضرورت ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو یک جا ن ہونے کی ضرورت ہے، بھارتی آبی جارحیت کا مقابلہ متحد ہو کر کر سکتے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق منصورہ لاہور میں ڈاکٹرز کے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ڈاکٹرز نے مال روڈ پر 23 دن سے دھرنا دیا ہوا ہے لیکن حکومت ان کے مسائل نہیں سن رہی۔امیر جماعت اسلامی نے ڈاکٹرز کے وزیر اعلیٰ ہاو¿س کی طرف کل وائٹ کورٹ کے مارچ کی حمایت کر دی اور کہا کہ غریبوں کے لئے قیام پاکستان سے آج تک دیہی صحت مراکز قائم ہیں، اگر صحت اور تعلیم تقسیم کی سطح پر دی جائے تو ملک کیسے ترقی کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ڈاکٹرز کا نہیں، صحت کا شعبہ ٹھیکیداروں کے حوالے کس طرح کر سکتے ہے؟ نوکریوں سے نکالنے کا کیا جواز ہے، مریم نواز اس کا جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ ان خاندانوں کی وجہ سے ملک کی معیشت خراب ہے، حکومت نے ڈاکٹرز کے احتجاج پر تشدد کیا تو نتائج بھگتنا پڑیں گے، اگر نظام نجی شعبے کے ذریعے چلانا ہے تو حکومت میں کیوں آئے ہیں۔
اس موقع پر وائے ڈی اے کے رہنما ڈاکٹرز نے کہا کہ صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے پہلے حکومت نے اسکولوں کو پرئیویٹ کیا اب دیہی مراکز کو کیا جا رہا ہے۔