اے ایف سی چیمپئن شپ، قومی انڈر 19ٹیم کے ٹرائلز آج شروع ہونگے

اے ایف سی چیمپئن شپ، قومی انڈر 19ٹیم کے ٹرائلز آج شروع ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)اے ایف سی انڈر 19 چیمپئن شپ، قومی انڈر 19 ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز (آج) پیر سے شروع ہوں گے۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اے ایف سی انڈر 19 چیمپئن شپ 18 اکتوبر سے 4 نومبر تک بنگلہ دیش میں ہو گی۔ میگا ایونٹ کیلئے ریجنل انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کارکردگی دکھانے والے 42 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور ان کے چار روزہ ٹرائلز (آج) پیر سے شروع ہوں گے۔ شارٹ لسٹ کھلاڑیوں میں 13 بیٹسمین، 13 فاسٹ باؤلر، 9 آل راؤنڈر اور 7 سپنر شامل ہیں۔ بلے بازوں میں صائم ایوب، جہانزیب سلطان، اوبیس اللہ (کراچی ریجن)، ایم محسن، ایم حارث (پشاور ریجن)، غلام مصطفیٰ، ابتسام الحق (لاہور ریجن)، حیدر علی (راولپنڈی)، اویس ظفر (فیصل آباد ریجن)، محسن رضا (سیالکوٹ ریجن)، ایم باسط (ملتان ریجن)، شہباز خان (ایبٹ آباد ریجن) اور سلمان خان (فاٹا ریجن) شامل ہیں۔ فاسٹ باؤلرز میں منیر ریاض، شیراز خان (راولپنڈی ریجن)، ایم موسیٰ، زین العابدین (اسلام آباد ریجن)، ارشد اقبال، حمزہ خان (ایبٹ آباد ریجن)، ایم حسنین (حیدر آباد ریجن)، نسیم شاہ (لاہور ریجن)، یوسف پٹھان (فیصل آباد ریجن)، اظہار احمد (پشاور ریجن)، محمد مکی (کراچی ریجن)، محمد وسیم (فیصل آباد ریجن) اور مزمل خان (بہاولپور ریجن) شامل ہیں۔ آل راؤنڈرز میں فہد حسین ڈیر مراد (جمالی ریجن)، عباس آفریدی (فاٹا ریجن)، محمد آصف (ملتان ریجن)، سعد خان (حیدر آباد ریجن)، جاوید علی کھوسہ (لاڑکانہ ریجن)، محمد طحہ (کراچی ریجن)، ایم جنید (کوئٹہ ریجن)، سیف علی خان (فیصل آباد ریجن) اور ثاقب جمیل (پشاور ریجن) شامل ہیں جبکہ سپنرز میں نادر شاہ، طارق خان کراچی ریجن، ایم جنید بہاولپور ریجن، خالد علی ایبٹ آباد ریجن، ایم بلال فیصل آباد ریجن، بلال خان لاہور ریجن اور غلام محی الدین سیالکوٹ ریجن شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کے ٹرائلز (آج) پیر سے شروع ہوں گے اور 30 اگست تک جاری رہیں گے۔