وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب،امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11بجے ہو گا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ملکی اقتصادی صورتحال پر بھی کابینہ غور کرے گی۔