پی ٹی آئی کا بھی تاجر برادری کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ حکومت مہنگائی لائی ہے،اشیاء خوردنوش ہوں،بجلی گیس کے بل ہوں ہرجگہ صرف مہنگائی ہے ۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں تازہ الیکشن ہو تاکہ مضبوط لیڈر شپ آئے۔
اس سے قبل سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان بھی تاجر برادری کی ہڑتال کی حمایت کااعلان کرچکے۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے بھی کہا ہے کہ کل 28 اگست بروز بدھ ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی،حکومت نے ظالمانہ ٹیکس کاقانون واپس ںہ لیا تو آگے2 دن کی ہڑتال کا اعلان کر دیں گے ۔