تنظیم اتحاد امت پاکستان2016 نیوائیرنائٹ کو شب دعا کے طورپر منائے گی

تنظیم اتحاد امت پاکستان2016 نیوائیرنائٹ کو شب دعا کے طورپر منائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )تنظیم اتحاد امت پاکستان2016 نیوائیرنائٹ کو شب دعا کے طورپر منائے گی ۔مرکزی تقریب چیئرنگ کراس پنجاب اسمبلی ہوگی جبکہ ملک بھر میں تقریبات کا جائزہ لینے کے لیے تنظیم اتحاد امت پاکستان کا اہم اجلاس آج اتوار 2بجے تنظیم اتحاد امت پاکستان کے دفتر میں زیر صدارت محمد ضیاء الحق نقشبندی ہوگا ۔جس میں ملک بھر میں شب دعا کی تقریبات کو حمتی شکل دی جائے گی جبکہ دیگر شہروں میں ٹیلی فونک کانفرنسز کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا۔


جبکہ چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان نے نریندرمودی کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رابطوں کے ذریعے تعلقات میں مزید بہتری آسکتی ہے اس لیے سیکرٹیری خارجہ کی15جنوری کو ہونے والی ملاقات سے ان شاء اللہ پاک بھارت تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔اجلاس میں حاجی محمد ندیم ،قاری غلام حسین نقشبندی ،سیٹھ محمد اشفاق ،، غلام مصطفی ،مفتی مسعود الرحمن،مفتی محمد قیصر شہزاد نعیمی ،مفتی ابوبکر اعوان ایڈووکیٹ ،سید شکیل احمد ،عظیم صلاح الدین قادری ،انجم شہزاد ،رضوان یونس،سید شفاعت علی ،رحمان ندیم اوردیگر شریک کریں گے ۔