بس قرضے لینا مسلم لیگ ن کا منشور ہے، علی عباس بخاری

بس قرضے لینا مسلم لیگ ن کا منشور ہے، علی عباس بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف یوتھ ونگ پاکستان کے صدر علی عباس بخاری نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک 1600 ملین ڈالر ادھار لے کر چلایا جا رہا ہے تو زرمبادلہ کے ذخائر صرف قوم کو دکھانے کے لئے رکھے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کا منشور صرف قرضے لینا رہ گئے ہے جس سے عوام کا معیار زندگی دن بدن گرتا جا رہا ہے لیکن حکمرانوں کو اپنے اللے تللوں سے فرصت نہیں انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت کے فنڈز کو دو گنا کہنے والے بتائیں کے اعداد و شمار سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کے لئے مختص کی گئی رقم گزشتہ کی نسبت کم کر دی گئی ہے۔

حکمران تعلیم اور صحت کے معاملے میں صرف نعرے لگاتے ہیں عملی طور پر کارکردگی صفر ہے جتنا نقصان تعلیم اور صحت کے میدان میں جتنا نقصان مسلم لیگ کے دورِ حکومت میں ہوا ہے اس کی مثال ماضی میں بھی نہیں ملتی۔