پنجاب میں سیاسی جوڑ توڑ جاری ، مسلم لیگ( ن) بڑی وکٹ گرانے کو تیار

پنجاب میں سیاسی جوڑ توڑ جاری ، مسلم لیگ( ن) بڑی وکٹ گرانے کو تیار
پنجاب میں سیاسی جوڑ توڑ جاری ، مسلم لیگ( ن) بڑی وکٹ گرانے کو تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جھنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات 2024 کیلئے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے اور اس سلسلے میں مسلم لیگ( ن) پنجاب میں ایک بڑی وکٹ گرانے کو تیار ہے۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز "کے مطابق پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف آج جھنگ کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ شاہ جیونہؒ دربار پر حاضری دیں گے اور چادر چڑھائیں گے۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف شاہ جیونہ میں سینئر سیاستدان فیصل صالح حیات سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے انہیں اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیں گے، شہباز شریف سے ملاقات میں فیصل صالح حیات مسلم لیگ (ن )میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ فیصل صالح حیات نے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ( ق) میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور پھر 2017 ءمیں دوبارہ پیپلز پارٹی کو جوائن کیا تھا، 2018 ءمیں وہ جھنگ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے تھے تاہم انہیں مخالف امیدوار سے صرف 600 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

یاد رہے کہ فیصل صالح حیات وفاقی وزیر داخلہ  اور طویل عرصے تک پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔