پاکستان کا دفاع اس کی بہادر مسلح افواج کے ہاتھوں میں ہے ،پیر پگارا

پاکستان کا دفاع اس کی بہادر مسلح افواج کے ہاتھوں میں ہے ،پیر پگارا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے پاکستان کے خلاف بھارت کے جارحانہ عزائم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع اس کی بہادر مسلح افواج کے ہاتھوں میں ہے جو دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں اور اس کا عملی مظاہرہ پاک فضائیہ کی جانب سے آج لائن آف کنٹرول پر کیا جاچکا ہے اور پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والیدشمن کے طیاروں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیاست میں کسی کی حمایت اور کسی کی مخالفت چلتی رہتی ہے لیکن یہ وقت حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کے لئے پوری قوم اور ہم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور قوم کی دعائیں بھی افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو آج یہ دن اس لئے دیکھنے پڑ رہے ہیں کہ ماضی کی حکومتیں بھارت سے دوستی کا دم بھرتی تھیں جبکہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اور اس سے دوستی کی کبھی امید نہیں رکھی جاسکتی۔