13گھنٹے سے زائد گزرگئے،مسلسل بارش کا سلسلہ تھم نہ سکا

13گھنٹے سے زائد گزرگئے،مسلسل بارش کا سلسلہ تھم نہ سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوادر(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ساحلی  شہرگوادر میں گزشتہ13گھنٹے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہر کی گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔

بارش کا پانی کئی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہوچکاہے،بارش سے متعدد کچے مکانات اور دیواریں گرنے کی بھی اطلاعات  موصول ہورہی ہیں، جبکہ بارش سے متاٖثرہ علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔