دشمن کو گھر یں گھس کر کر مانیوالے کیپٹن سرور کاآج 72واں یوم شہادت

  دشمن کو گھر یں گھس کر کر مانیوالے کیپٹن سرور کاآج 72واں یوم شہادت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) 27 جولائی 1948 کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے اڑی میں شہید ہونے والے کیپٹن راجہ محمد سرور شہید نشان حیدر کا آج (پیر کو) یوم شہادت منایا جارہا ہے۔کیپٹن سرور شہید کے یوم شہادت پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ قوم 1948 کی کشمیر جنگ میں نشان حیدر پانے والے کیپٹن محمد سرور شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ان کا ناقابل تسخیر حوصلہ اور غیر متزلزل وفاداری ہمیشہ کیلئے عزم و ہمت کی مثال بنے رہے گی۔ انہوں نے اپنے ملک اور کشمیر کیلئے جو بھی گولی کھائی وہ ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے کہ ہم نے پاکستان کی ہر قیمت پر حفاظت کرنی ہے۔قیام پاکستان کے بعد سرور شہید نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کرلی۔ 1948ء میں جب وہ پنجاب رجمنٹ کی سیکنڈ بٹالین میں کمپنی کمانڈر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں کشمیر میں آپریشن پر مامور کیا گیا۔27 جولائی 1948ء کو انہوں نے کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر حملہ کیا۔ اس حملے میں مجاہدین کی ایک بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوئی لیکن کیپٹن سرور نے پیش قدمی جاری رکھی۔ دشمن کے مورچے کے قریب پہنچ کر انہیں معلوم ہوا کہ دشمن نے اپنے مورچوں کو خاردار تاروں سے محفوظ کر لیا ہے، اس کے باوجود کیپٹن سرور مسلسل فائرنگ کرتے رہے۔کارروائی کے دوران دشمن کی کئی گولیاں ان کے جسم میں پیوست ہوچکی تھیں لیکن انہوں نے بے مثال جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایسی گن کا چارج لیا جس کا جوان شہید ہوچکا تھا، اپنے زخموں کی پروا کیے بغیر 6 ساتھیوں کے ہمراہ انہوں نے خاردار تاروں کو عبور کرکے دشمن کے مورچے پرآخری حملہ کیا۔دشمن نے اس اچانک حملے کے بعد اپنی توپوں کارخ کپٹن سرور کی جانب کر دیا، یوں ایک گولی کپٹن سرور کے سینے میں لگی اور انہوں نے وہاں شہادت پائی۔ مجاہدین نے جب انہیں شہید ہوتے دیکھا تو انہوں نے دشمن پر ایسا بھرپور حملہ کیا کہ وہ مورچے چھوڑ کربھاگ گئے۔بے مثال شجاعت اور بہادری کی تاریخ رقم کرنے پر کیپٹن راجہ سرور شہید کو پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔ وہ یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی ہیں۔
یوم شہادت

مزید :

صفحہ اول -