مویشی منڈیوں میں یہ کام لازمی کریں، وفاقی وزیر اسد عمر کی قوم سے اپیل

مویشی منڈیوں میں یہ کام لازمی کریں، وفاقی وزیر اسد عمر کی قوم سے اپیل
مویشی منڈیوں میں یہ کام لازمی کریں، وفاقی وزیر اسد عمر کی قوم سے اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر نے پشاور میں این سی او سی اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران کورونا وائرس کی ملکی و صوبائی صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعدمیڈیا بریفنگ دی گئی جس میں اسد عمر کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی شریک تھے۔ اس موقع پر اسد عمر نے اپیل کی کہ حفاظتی ہدایات کی پاسداری کریں اور مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلہ رکھنے کے ساتھ ماسک بھی لازمی پہنیں۔

اس دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک میں کورونا کی وبا ابھی موجود ہے اس لیے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔عیدالاضحیٰ ہرلحاظ سےایک بڑادن ہے لیکن اس بارعید سادگی سے منائیں۔قربانی ایسےکریں کہ وبامیں تیزی نہ آئے۔

انہوں نے کہا خیبرپختونخوا صوبےمیں وباکےپھیلاؤمیں واضح کمی آرہی ہے، عوام سےاپیل ہےعید پرایس اوپیزپرعملدرآمدکریں ، مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلہ رکھیں اور ماسک پہنیں تاکہ صورتحال خراب نہ ہو۔

اسد عمر نے کہاخطے کے ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں صورتحال میں  بہتری آئی ہے۔ تاہم  سیاحتی مقامات کھولنے کا فیصلہ عید کے بعد کریں گے

وبا ابھی باقی ہے ۔

وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے کہاعوام عید سادگی سے منائیں میں بھی سادگی سے مناوں گااور کابینہ کو بھی سادگی سے منانے کا کہاہے۔انہوں نے کہا عیدالاضحیٰ کو کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے طبی عملے، سکیورٹی اہلکاروں اور پاکستانیوں کے نام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا حکومتی اقدامات عوام کے تحفظ اوران کی جانیں بچانے کے لیے ہیں۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال روز بہ روز بہتر ہوتی جارہی ہے اور اسے برقرار رکھنے کیلئے حکومت نے عیدالاضحی پر سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کا فیصلہ کر لیاہے جبکہ شہروں کو محدود رکھنے کیلئے اضافی چھٹیاں بھی نہیں دی جارہی ہیں ۔

 پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 3592 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد دو لاکھ 41 ہزار 26 ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسز 27 ہزار 421 رہ گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -