لاڑکانہ میں مسلح افراد نے گھر میں سوئے ہوئے 5 سالہ بچے سمیت 2 سگے بھائیوں کو قتل کردیا

لاڑکانہ میں مسلح افراد نے گھر میں سوئے ہوئے 5 سالہ بچے سمیت 2 سگے بھائیوں کو ...
لاڑکانہ میں مسلح افراد نے گھر میں سوئے ہوئے 5 سالہ بچے سمیت 2 سگے بھائیوں کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (ویب ڈیسک) لاڑکانہ کی تحصیل رتودیرو کے گاؤں بختیار کورکانی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے 5 سالہ بچے سمیت 2 سگے بھائیوں کو قتل کردیا۔

آج نیوز کے مطابق فائرنگ کے وقت مقتولین سو رہے تھے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، مقتولین میں پانچ سالہ بچہ وسیم اور دو سگے بھائی فرید اور محبت علی کورکانی شامل ہیں۔ملزمان تین افراد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں واقعہ کو دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے،ایس ایس پی لاڑکانہ نے نوٹس لے کر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او رتودیرو سے رپورٹ طلب کر لی، ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔