ایرانی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی،1300سے زائد مصنوعات کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ

ایرانی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی،1300سے زائد مصنوعات کی درآمد پر پابندی کا ...
ایرانی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی،1300سے زائد مصنوعات کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(این این آئی)ایران میں 1300سے زائد مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ 
میڈیارپورٹس کے مطابق دارالحکومت تہران کے تاریخی گرینڈ بازار میں تاجروں نے غیر ملکی زر مبادلہ سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا اور بیشتر دکانیں بند رکھیں۔ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی ریال کی قدر مسلسل گرتی جا رہی ہے اور بتدریج کمی کے بعد ریال کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں نوے ہزار ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے سال کے اختتام پر 42,890 تھی۔ صنعتوں اور تجارت کے ملکی وزیر محمد شریعت مداری نے 1,339 اشیا کی ایک فہرست مرتب کی ہے، جن کی درآمد پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔