شعیب ملک، فہد مصطفیٰ کیساتھ ہانیہ عامر کے نام پر چھیڑ چھاڑ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے

کراچی (آئی ا ین پی) سابق کرکٹر شعیب ملک اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کے ساتھ ہانیہ عامر کے نام پر چھیڑ چھاڑ کرنے سے تنقید کی زد میں آ گئے۔
ایک گیم شو میں شعیب ملک اور سرفراز احمد نے بطور مہمان شرکت کی، دورانِ شو شعیب ملک نے فہد مصطفیٰ کو ہانیہ عامر سے متعلق چھیڑا۔شعیب ملک نے فہد مصطفیٰ سے کہا اس کنٹسٹنٹ کا نام رانیہ ہے، لیکن آپ نے اسے ہانیہ کیوں کہا؟
جس پر فہد مصطفیٰ نے وضاحت دیتے ہوئے جواب دیا کہ میں آپ کو ایک دلچسپ حقیقت بتاؤں، میں نے کبھی ہانیہ عامر کو اس کے نام سے نہیں بلایا میں ہمیشہ اسے شرجینہ کہتا ہوں۔یہ سن کر شعیب ملک نے مزید چھیڑتے ہوئے کہا کہ اسے اتنا سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور شعیب ملک کو اس بے مقصد چھیڑ چھاڑ پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ایک صارف نے لکھا کہ شعیب ملک کو اپنی حد میں رہنا چاہیے، وہ شاید ہر کسی کو اپنے جیسا سمجھتا ہے، جیسے انہوں نے ثانیہ مرزا کو دھوکا دیا۔
ایک اور نے تبصرہ کیا اب اپنی دوسری شادی کے بعد شعیب شاید چاہتے ہیں کہ دوسرے لوگ بھی دوسری شادی کریں۔