فہد مصطفیٰ کے والد کے ضامن بننے پر لڑکی والوں نے رشتہ دیا، علی گل ملاح

فہد مصطفیٰ کے والد کے ضامن بننے پر لڑکی والوں نے رشتہ دیا، علی گل ملاح
فہد مصطفیٰ کے والد کے ضامن بننے پر لڑکی والوں نے رشتہ دیا، علی گل ملاح
سورس: Instagram/aligulmallahofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی ا ین پی)  اداکار و کامیڈین علی گل ملاح نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے اداکار ہونے کی وجہ سے لڑکی والوں نے انہیں رشتہ دینے سے انکار کردیا تھا لیکن فہد مصطفی کے والد کے ضامن بننے پر رشتہ دیا گیا۔علی گل ملاح نے حال میں متھیرا کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔

کامیڈین کے مطابق وہ اپنی والدہ کے بہت قریب تھے، ان کے انتقال کے بعد ان کی زندگی بدل گئی، انہیں ہر کوئی مارنے، طعنے دینے اور نظر انداز کرنے لگا، جس کے بعد انہوں نے بچپن میں ہی کامیڈی کرکے اپنے دکھ برداشت کرنا سیکھا۔کامیڈین کا کہنا تھا کہ اداکاری کرنے کے لیے وہ 1996 میں کراچی آگئے اور کئی سال تک سخت مالی مشکلات برداشت کیں۔

علی گل ملاح کے مطابق اداکاری کرنے کی وجہ سے لڑکی والوں نے انہیں رشتہ دینے سے بھی انکار کردیا تھا، حالانکہ لڑکی والے ان کے ماموں تھے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے ماموں اداکار صلاح الدین تنیو کے بڑے مداح تھے، اس لیے وہ رشتہ لینے کے لیے انہیں لے گئے۔

ان کے مطابق فہد مصطفی کے والد صلاح الدین تنیو کی ضمانت پر ہی ماموں نے انہیں بیٹی کا رشتہ دیا اور اب انہیں تین بچے ہیں۔

مزید :

تفریح -