"باہو بلی" کے ہیرو 45 سالہ پربھاس کی شادی کی خبریں، دلہن کون ہوسکتی ہے؟

"باہو بلی" کے ہیرو 45 سالہ پربھاس کی شادی کی خبریں، دلہن کون ہوسکتی ہے؟
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشہور تیلگو اداکار پربھاس، جو "باہوبلی" فلم سیریز سے عالمی شہرت حاصل کر چکے ہیں، ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اس بار ان کی نجی زندگی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔" نیوز 18 تیلگو "کی رپورٹ کے مطابق پربھاس کی شادی حیدرآباد کے ایک معروف بزنس مین کی بیٹی سے طے پا چکی ہے، اور یہ معاملہ کافی حد تک خفیہ رکھا گیا ہے۔

پربھاس جو آنجہانی کرشنم راجو کے وارث سمجھے جاتے ہیں، طویل عرصے سے اپنی شادی کی خبروں کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ 45 سال کی عمر میں بھی وہ ٹالی ووڈ کے سب سے مقبول غیر شادی شدہ اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

ماضی میں ان کا نام انوشکا شیٹی کے ساتھ جوڑا جاتا رہا اور کئی مواقع پر ان کی شادی کی افواہیں بھی گردش میں رہیں، تاہم دونوں اداکاروں نے ان خبروں کی تردید کی۔ اب تازہ اطلاعات کے مطابق ان کی شادی انوشکا سے نہیں بلکہ ایک بزنس مین کی بیٹی سے ہونے جا رہی ہے۔  کرشنم راجو کی اہلیہ شیاملا دیوی اس شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ پربھاس کی شادی کی خبریں سامنے آئی ہیں، لیکن اس بار قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس میں حقیقت کا عنصر شامل ہو سکتا ہے۔ مداحوں کا ماننا ہے کہ عمر کے پیش نظر اداکار جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔

مزید :

تفریح -