ق لیگ کے ناراض ن لیگیوں کو ساتھ ملانے کیلئے رابطے تیز

ق لیگ کے ناراض ن لیگیوں کو ساتھ ملانے کیلئے رابطے تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جا وید اقبال) مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے مسلم لیگ (ن) کے چا روں صوبوں میں ناراض لوگوں کو ساتھ ملا کر بڑا اتحاد بنا نے کیلئے رابطے تیز کر دیے ہیں۔اس سلسلے میں مسلم لیگ (ق) اور مسلم لیگ (ن) کے اہم ناراض راہنماؤں میں پہلی ملاقات تیس مئی کو لاہور یا اسلام آباد میں کرانے کیلئے اہم حلقے متحرک ہو گئے ہیں،اور اس سلسلے میں اہم وکلا رہنماؤں کو بھی ساتھ ملایا جائے گا۔اس نئے اتحاد پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے نا راض کے ناراض راہنماؤں سے بھی رابطے کیے جا ئیں گے ۔نئے اتحاد پر سابق صدر پرویز مشرف کو شامل کرنے کا فیصلہ زیر غور رکھا جائے گا،تاہم حاصل کرنے کیلئے اہم حلقوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ذرائع نے بتا یا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کی اعلی ٰ قیادت نے پاکستان مسلم لیگ میں شامل کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے ناراض راہنماؤں سے رابطے تیز کر دیے ہیں،اس سلسلے میں مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے مسلم لیگ (ن) کے آٹھ سینئر ناراض راہنماؤں غوث علی شاہ،جنوبی پنجاب سے ذوالفقارعلی کھوسہ،ممتاز بھٹو،لیاقت جتوئی،ارباب غلام رحیم سے رابطے کیے ہیں۔مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ راشید احمد سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔اسی طرح بلوچستان میں بھی مسلم لیگ (ن) کے ناراض راہنماؤں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ق) ،ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے ناراض راہنماؤں سے رابطے تیز کر رہی ہے۔جس کا مقصد مستقبل قریب میں ایک بڑا سیاسی اتحاد بنانا ہے،جن سے با قاعدہ طور پر کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔اس اتحاد میں آخر پر سابق صدر پر ویز مشرف کو بھی لایا جائے گا۔جس کیلئے پہلا اجلاس تیس مئی کو مسلم لیگ ق کی قیادت کر رہی ہے۔یہ اجلاس لاہور یا اسلام آباد میں ہو گا۔جس میں زیادہ سے زیادہ راہنماؤں کو شریک کرنے کیلئے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وفاقی بجٹ کے ایک روز قبل یا بعد میں اس اتحاد کو عملی شکل دینے کا اعلان متوقع ہے۔تاہم اس میں مسلم لیگ (ق) کی قیادت مرکزی کردار ادا کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -