افغان قومی سلامتی مشیرحنیف اتمر آج ایک روزہ دورہ پر پاکستان آئیں گے

افغان قومی سلامتی مشیرحنیف اتمر آج ایک روزہ دورہ پر پاکستان آئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان صدارتی محل کے مطابق قومی سلامتی کے مشیرحنیف اتمرآج پاکستان کا ایک روزہ دورہ کرینگے جس میں ان کیساتھ افغان فوج کے اعلی حکام بھی ہوں گے۔اپنے اس دورے میں وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی کریں گے جس میں افغان پاکستان اور علاقائی صورتحال پر بات ہوگی۔افغان صدارتی محل کے مطابق ان کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے د ی ہے۔

مزید :

علاقائی -