ڈیرہ میں آپریشن، لوگوں کو بلیک میل کرنیوالا منظم گروہ گرفتار

ڈیرہ میں آپریشن، لوگوں کو بلیک میل کرنیوالا منظم گروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) تھانہ گدائی پولیسنیشہریوں پر زیادتی کا الزام لگا کر لوٹنے والا جرائم پیشہ منظم گروہ گرفتار کرلیا جو خود بداخلاقی کی ویڈیو بنا کر سادہ (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
اور شریف لوگوں کے خلاف استعمال کر کے ان کو لوٹتا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ گدائی میں مقدمہ درج کرلیا گیاتفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے  ایس ایچ او تھانہ گدائی رانا محمد اقبال کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ گدائی نے سادہ اور شریف لوگوں پربداخلاقی کا الزام لگا کر لوٹنے والے منظم گروہ کوگرفتار کر لیا دوران تفتیش اس گینگ نے بتایا کہ وہ چہرے چھپا کر اپنے ہی ساتھی سے بداخلاقی کرتے اور ویڈیو بنا کر کسی بھی شریف شہری پر یہ الزام لگاتے کہ فلاں نے اس کے ساتھ بداخلاقی کی ہے اور  اس کا جھوٹا مقدمہ درج کرواتے اور پھر اس سے صلح کے نام پر رقم بٹور لیتے تھے تھانہ گدائی پولیس نے اس گروہ پر مشتمل ملزمان سلیم وریہ، فیاض حسین۔چڈھی، اللہ وسایا، رفیق، منصور اور زوہیب جسکا اصل نام وقاص ہے کو ٹریس کیا جنہوں نے دوران تفتیش اس بات کا نکشاف کیا کہ انہوں نے پہلے بھی اسی طریقہ کار سے بداخلاقی کی ویڈیو بنا کر دوسروں پر الزام لگا کر شہریوں کو لوٹا اور بلیک میل کیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے ایس ایچ او تھانہ گدائی رانا محمد اقبال اور تفتیشی آفیسر اللہ ڈتہ ASI کی اس کاروائی کو سراہتے ہوئے ان شاباش دی جنہوں نے جدید طریقہ تفتیش سے زیادتی کا الزام لگانے والے گروہ کو بے نقاب کیا۔
گروہ گرفتار