حلف نامہ میں ترمیم کرنیوالوں کو سزا عوام مطمئن نہیں ہونگے : سراج الحق

حلف نامہ میں ترمیم کرنیوالوں کو سزا عوام مطمئن نہیں ہونگے : سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی ) امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ دھرنے کے خلاف طاقت کا استعمال کرکے حکومت نے معاملے کو الجھا دیا، حکومت کو اس معاملے میں افہام و تفہیم کا راستہ نہیں چھوڑنا چاہیے تھا،جب تک ختم نبوت کے حلف میں ترمیم کرنے والوں کو سزا نہیں ملتی، عوام مطمئن نہیں ہوں گے۔ اتوار کو لاہورسے جاری بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس معاملے میں افہام و تفہیم کا راستہ نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔ انھوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے معاملات حل ہونے کی بجائے مزید خراب ہوتے ہیں۔ سراج الحق نے کہا حکومت کوختم نبوت کے خلاف ہونے والی سازش بے نقاب کرنی چاہئے تھی، جب تک ختم نبوت کے حلف میں ترمیم کرنے والوں کو سزا نہیں ملتی، عوام مطمئن نہیں ہوں گے۔
سراج الحق