منڈی بہاؤ الدین میں خاتون نے تیسری شادی کے لیے آشنا کیساتھ ملکر خاوند کو مار ڈالا
منڈی بہاؤ الدین (ویب ڈیسک) سنگدل خاتون نےتیسری شادی کے لئے آشنا کے ساتھ ملکر خاوند کو ابدی نیند سلا دیا اور لاش کے ٹکڑے کرنے کے بعد جلا کر نہر میں پھینک دیا۔
پولیس نے بتایا روبینہ کی مقتول یوسف کے ساتھ بیس سال پہلے شادی ہوئی تھی اور وہ مدعی بن کر پولیس کو چکمہ دینے لگی، پولیس نے جب مختلف زاویوں سے تفتیش کی تو روبینہ کو آشنا اشرف سمیت ایک ماہ بعد گرفتار کر لیا۔ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا اور پولیس نے آلہ قتل برآمد کرنے کے علاوہ ملزمان کی نشاندہی پر مقتول یوسف کا سر بھی بر آمد کر لیا، مقتول تین بچوں کا باپ تھا۔