گوگل پر ’بھکاری‘ لکھیں تو سب سے پہلے کس کی تصویر آتی ہے اور ’چور‘لکھیں تو کس کی؟جان کر پاکستانیوں کی ہنسی نہ رکے گی

گوگل پر ’بھکاری‘ لکھیں تو سب سے پہلے کس کی تصویر آتی ہے اور ’چور‘لکھیں تو ...
گوگل پر ’بھکاری‘ لکھیں تو سب سے پہلے کس کی تصویر آتی ہے اور ’چور‘لکھیں تو کس کی؟جان کر پاکستانیوں کی ہنسی نہ رکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی سرچ انجن گوگل پر پاکستانیوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درگت بنتی تو دیکھی لیکن انتہائی شرمنا ک الفاظ لکھ کر سرچ کرنے پر پاکستانی رہنماﺅں کے بھی نام سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جس کی بنیادی وجہ پاکستانی سوشل میڈ یا صارفین ہیں ۔
تفصیل کے مطابق 2015میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ گوگل پر ”most stupid pm of the world“ لکھ کر سرچ کریں تو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر سامنے آجاتی ہے ،

اسی طرح اگر گوگل پر ’idiot‘لکھ کر سرچ کریں تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر سامنے آجاتی ہیں لیکن اب پاکستانی رہنمابھی اس فہرست میں آگئے ہیں ۔

اگر گوگل پر لفظ’بھکاری‘لکھ کر سرچ کیا جائے تو وزیراعظم عمران خان کی تصویر سامنے آجاتی ہے جبکہ اگر لفظ’چور‘لکھ کر سرچ کیا جائے تو سابق وزیراعظم نواز شریف کے خاندان کی تصویر سامنے آجاتی ہے ۔

آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عمل سوشل میڈ یا صارفین کی وجہ سے ہوتا ہے جب وہ کسی تصویر یا کسی شخص کے بارے میں خاص الفاظ استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں تو پھر گوگل بھی انہیں اسی لفظ سے پہچانتا ہے ۔ سوشل میڈ یا پلیٹ فارم پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان جب رہنماﺅں کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں تو پھر گوگل بھی رہنماﺅں کو ایسے الفاظ کے ساتھ سرچ کرتا ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -