لکی مروت؛فائرنگ کے اندوہناک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 11افراد قتل

لکی مروت؛فائرنگ کے اندوہناک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 11افراد قتل
لکی مروت؛فائرنگ کے اندوہناک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 11افراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکی مروت(ڈیلی پاکستان آن لائن) لکی مروت میں فائرنگ کے اندوہناک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 11افراد قتل ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لکی مروت  میں تختی خیل کے علاقے میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ، قتل کے اس اندوہناک  واقعہ میں ایک ہی فیملی کے 11افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق افراد میں 2بھائی، ان کی بیویاں اور بچے شامل  ہیں، ذرائع  کاکہنا ہے کہ مقتولین میں ایک مہمان رشتہ دار بھی شامل ہے ،لاشیں ایک دو روز پرانی معلوم ہوتی ہیں۔