جب پاکستانی ٹیم جیتتی ہے تو جشن سرینگر میں منایا جاتا ہے،کھیلوں کے فروغ کےلئے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں:سردار تنویر الیاس

جب پاکستانی ٹیم جیتتی ہے تو جشن سرینگر میں منایا جاتا ہے،کھیلوں کے فروغ ...
جب پاکستانی ٹیم جیتتی ہے تو جشن سرینگر میں منایا جاتا ہے،کھیلوں کے فروغ کےلئے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں:سردار تنویر الیاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سہنسہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) آزادکشمیر و سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ کھیل ہمارے ملک و قوم کو جوڑتے ہیں،جب پاکستانی ٹیم جیتتی ہے تو جشن سرینگر میں منایا جاتا ہے،کھیلوں کے فروغ کےلئے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں،مختلف سیکٹرز میں درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے سپورٹس مین سپرٹ کے حامل لوگ چاہیں،کھیل کے میدانوں سے دنیا کے کامیاب ترین لوگ نکلے ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کی بنیاد رکھ کر انہیں خوشحالی کی ڈگر پر ڈالا ہے،ہمارے قائد عمران خان بھی سپورٹس مین ہیں جنہوں نے اپنے مضبوط اعصاب اور مسلسل جدوجہد سے وطن عزیز کو مشکلات سے نکال کر صحیح سمت پر ڈالا ہے، کھیلوں کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد عمران خان نے سیاست میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں اور صدق دل سے ملک کی خدمت میں مصروف عمل ہیں،سیدعلی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں جنہوں نےاپنی ساری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کیے رکھی اور کبھی پایہ استقلال میں لغزش نہ آنے دی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی سہنسہ پلیٹ سیداں میں آل پاکستان سید علی گیلانی میموریل والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب آمد پر صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کا شاندار استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر حکومت چوہدری محمد اخلاق، ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالرزاق خان ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی و چیئرمین وزیراعظم معائنہ عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری عامر نذیر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنرل سردار مرتضی علی احمد، رہنما تحریک انصاف سردار امتیاز شاہین سمیت دیگر قائدین ہمراہ موجود تھے۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ اس میگا ایونٹ کو تحریک آزادی کے روح رواں سید علی گیلانی کے نام سے منسوب کرنے پر انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں، ہمارے دل مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں،ریاست میں والی بال سمیت کرکٹ اور دیگرکھیلوں کے فروغ کےلئے نظام کو درست کرکے اپنے ٹارگٹ سیٹ کریں گے تاکہ ریاست میں صحیح معنوں میں کھیلوں کو فروغ دیا جاسکے،جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نسل نو کو جسمانی اور ذہنی طور پر توانا بنانے کے لیئے کھیلوں کو فروغ دیں گے، موجودہ حالات میں کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے، تحریک انصاف کی حکومت آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کریگی، آزاد کشمیر میں کھیلوں کا بہترین پوٹینشل موجود ہے، یہاں نوجوانوں کو سہولیات دینگے تو وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ریاست کی نیک نامی کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے پرائیویٹ شعبہ پر بھی زور دیا کہ کھیلوں کے فروغ کےلئے آگے آئیں اور اپنا کرادار ادا کریں۔

دوسری طرف سردار تنویرالیاس خان نے حاجی غلام مصطفی ہاؤس میں کرنل محمد شیراز کی جانب سے انکے اعزاز میں دی جانے والی ضیافت میں شرکت کی ،اس موقع پر وزیر حکومت چوہدری محمد اخلاق، ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالرزاق خان ایڈووکیٹ، آئی جی کشمیر سہیل حبیب تاجک،  راجہ منصور خان، چوہدری عامر نذیر، سردار امتیاز شاہین سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے۔