بولڈ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید، اداکارہ علیزے شاہ نے ردعمل دے دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی بولڈ ویڈیو پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ علیزے شاہ اس وقت امریکہ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور اس دوران انسٹاگرام سٹوریز کے ذریعے اپنی تصاویر اور پیغامات شیئر کر رہی ہیں۔علیزے نے لکھا "مجھے پتہ ہے کہ پاکستانی ہونے کے ناطے میرا منفرد فیشن سینس لوگوں کو عجیب لگتا ہے، مگر یہ میرا مسئلہ نہیں۔"
انہوں نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا "میں ایک پبلک فگر ہوں، پبلک پراپرٹی نہیں، لہٰذا اپنی فضول رائے اپنے پاس رکھیں!مجھے اُن پر ترس آتا ہے جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ شاید انہیں خود کبھی پیار نہیں ملا۔"