گوگل میپ کی مدد سے خاتون سے زیادتی کی کوشش ناکام
مظفرگڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مظفرگڑھ میں نرس نے رکشے والے کی جانب سے غلط راستے پر لے جانے پر لیڈی ڈاکٹر کو اپنی لوکیشن بھیج کر زیادتی اور قتل کی کوشش ناکام بنادی۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، نرس نجی اسپتال سے گھر جانے کے لیے کچہری چوک پر رکشےمیں سوارہوئی۔
نرس نے رکشے کو غلط راستے پر لے جانے پر اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر سے لوکیشن شیئرکی تو لیڈی ڈاکٹر نے پولیس اہلکار کو آگاہ کیا اور اس کےساتھ ملزمان کاپیچھا کیا۔
پولیس کے مطابق مونڈکا بائی پاس کے قریب ملزمان نے نرس کوباندھ کر زیادتی کی کوشش کی تاہم پولیس کی ہوائی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایاکہ نرس سے زیادتی اور قتل کے کوشش کے الزام میں 2 افراد پرمقدمہ درج کرلیا اور رکشے کو تحویل میں لےلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مار رہے ہیں۔