بلا شبہ دھرنوں نے عوام کا معاشی قتل کیا ہے،راشدہ یعقوب شیخ

بلا شبہ دھرنوں نے عوام کا معاشی قتل کیا ہے،راشدہ یعقوب شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہبلاشبہ دھرنوں نے پاکستان کے عوام کا معاشی قتل کیا ہے کس قدر افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کا ایسا بہترین اور مخلص دوست جو جنگوں، سیلاب، زلزلہ اور دیگر قدرتی آفات کے دوران ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہا ۔
۔لیکن اب اس عظیم دوست ملک کے صدر دھرنوں کی وجہ سے اپنے دوست ملک نہ آ سکے جبکہ بھارت جس کو چین نے 1962ء کی جنگ میں شکست دی، چینی صدر وہاں گئے اوروہاں20ارب ڈالر کے معاہدے کیے اتنی گہری دوستی ہو لیکن دوست دوست کے پاس نہ آسکے دنیا میں وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جو مشکل حالات میں ہمت نہیں ہارتیں بلکہ محنت کے ذریعے اپنی تقدیر بدلتی ہیں محرومیوں کو خوشیوں اور خوشحالی میں بدل دیتی ہیں اورمایوسیوں کو محنت کے ذریعے امیدوں میں تبدیل کرتی ہیں۔ جنہوں نے سیلاب میں دکھی انسانیت کی خدمت کرکے عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے ان کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہوں اسی مشن اور جذبے سے آگے بڑھیں گے تو انشاء اللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گی مالی ادائیگی کے عمل کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی مساجد،سکولوں،ہسپتالوں،مراکز صحت اور دیگر عوامی مقامات پر اعلانات کرائے جائیں اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے جائیں