میر پور زلزلہ ، مریضوں نے ہسپتالوں میں رہنے سے ہی انکار کردیا
میرپور(این این آئی) آزاد کشمیر میں زلزلے سے خوفزدہ مریضوں نے ہسپتال کی عمارت میں رہنے سے انکار کردیا۔میرپور کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج مریوں نے زلزلے سے خوفزدہ ہوکر ہسپتال کی عمارت میں رہنے سے انکار کردیا اور مریضوں نے ہسپتال کی پارکنگ میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ ہسپتال کی بلڈنگ میں نہ جانیوالے مریضوں کو نئی بلڈنگ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے سیکریٹری ہیلتھ سے منظوری لے لی گئی ہے۔ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ 75 میں سے صرف 6 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور جو مریض ہسپتال کے اندر نہیں رہنا چاہتے ان کیلئے اسپتال کے لان میں ٹینٹ لگا دیا گیا ہے۔