پولیس حراست سے فرار ہونیوالے ملزمان گرفتار

پولیس حراست سے فرار ہونیوالے ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چنیوٹ(نامہ نگار) پولیس حراست سے فرار ہونیوالے ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق اعجاز اصغر انچارج CIA نے تھانہ پولیس تھانہ لنگرانہ کو ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں مسمیان شوکت ولد حق نواز اور امتیاز ولد نواز اقوام جپہ کو مخبر کی اطلاع پر ہمرائیاں ٹیم گرفتار کیا اور ہر دو ملزمان کو زیر نگرانہ ملازمان عظیم عباس 903/C ، عدنان اسلم 848/C اور محمد حسین 69/C کو CIA پر چھوڑا گیا ۔ گرفتارہونے والے ملزمان ملازمان متذکرہ بالا کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے حراست سے فرار ہوگئے ۔ DPO چنیوٹ عبدالقادر قمر نے غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمان کیخلاف محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے کو فوری معطل تبدیل لائن کر دیا ۔ ملزمان اور ملازمان بالا کیخلاف مقدمہ دفعہ 223/224 ت پ تھانہ سٹی درج رجسٹر ہوا ۔اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے SHO سٹی چنیوٹ اور بابر نواز متعینہ پولیس لائن چنیوٹ کی زیر نگرانی علیحدہ علیحدہ ٹیمیں تشکیل دی کر ہدایت کی کہ تمام ذرائع بروئے کار لاکر مفرور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔ جس پر اعجاز اصغر ASI انچارج CIA سٹاف کی انفارمیشن پر SHO تھانہ سٹی کی زیر نگرانی تشکیل ٹیم دی گئی اور کنسٹیبل شبیر 709/C(سیکیورٹی ڈیوٹی لالیاں ) معہ ملازمان ظفر عباس 541/C ، شاہد علی 402/C ، محمد رضا 795/C ، عدنا ن اسلم 848/C ، عظیم عباس 903/C ڈرائیور مبشر وسیم 309/C CIA سٹاف نے پولیس حراست سے فرار ہونے والے ملزمان شوکت ولد حق نواز اور امتیاز ولد نواز اقوام جپہ سکنائے چک نمبر 157 ج ب کو گرفتار کر کے SHO تھانہ سٹی کے حوالے کر دیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -