یوتھ فیسٹیول، دوسرے روز پنجاب بھر میں7سوسے زائدکھلاڑی فاتح

یوتھ فیسٹیول، دوسرے روز پنجاب بھر میں7سوسے زائدکھلاڑی فاتح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام یوتھ فیسٹیول2012ءکے دوسرے روز لاہورسمیت پنجاب بھر میں 1237مقابلے منعقد ہوئے ۔ یوتھ فیسٹیول میں دوسرے روز7سوسے زائدکھلاڑی فاتح قرارپائے ۔لاہور کے 9ٹاﺅنز میں شالامار ٹاﺅن کی یونین کونسل 15میں بلاک 16بمقابلہ11اوربلاک 12بمقابلہ 16کے درمیان کرکٹ ٹیپ بال میچ منعقد ہوئے۔بلاک11نے 15سکور سے بلاک 16کوشکست دی۔بلاک 16نے 85رنز بنائے تھے۔دواسرمیچ میں بلاک 16نے بلاک 12کو28رنز سے شکست دی۔بلاک 16نے 72رنز بنائے تھے۔شالامارباغ میں بیڈمنٹن مقابلوں میں بلاک 16کے شاہ میر نے بلاک 3کے عامرکودومقابلوں میں 11-6اور11-7سے شکست دی۔بلیئرڈ مقابلے میں بلاک6نے بلاک 16کو2-0سے ہرادیا۔آرم ریسلنگ مقابلے میں محمد اجمل نے شاہ میر کوہرایا۔گلبرگ ٹاﺅن کی یونین کونسلز76میں بیڈمنٹن کے ڈبل مقابلے میں محمد شاہ رخ اور کلیم نے یوسف اور عمیر20-7اور20-10سے ہرایا۔فیصل آباد میں مجموعی طور پر 212مقابلے منعقد ہوئے جن میں لائلپور ٹاﺅن میں کرکٹ کے 8،بلیئرڈ کے14،آرم ریسلنگ کے 12مقابلے ہوئے۔مدینہ ٹاﺅن میں کرکٹ ٹیپ بال کے 11،اقبال ٹاﺅن میں کرکٹ کے 6آرم ریسلنگ کے 18،جناح ٹاﺅن میں کرکٹ کے 3،جڑانوالہ ٹاﺅن میں اتھلیٹکس کے 35سمندری ٹاﺅن میں کرکٹ کے دو،تاندلیاوالہ ٹاﺅن میں آرم ریسلنگ کے تین جبکہ چک جھمرہ میں آرم ریسلنگ کے 15،اتھلیٹکس کے 15،بیڈمنٹن کے 15والی بال کے 8،بلیئرڈ کے 4،قرآت کے دواور نعت خوانی کے 6مقابلے ہوئے۔