گرفتار ملزم وسیم احمد رانا مشہوداور عثمان انور کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا

گرفتار ملزم وسیم احمد رانا مشہوداور عثمان انور کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)پنجاب یوتھ فیسٹول کرپشن سکینڈل میں گرفتار ملزم وسیم احمد سابق صوبائی وزیر رانا مشہوداحمد خان اور سابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق یوتھ فیسٹول کرپشن سکینڈل میں گرفتار وسیم احمد کو راہداری ریمانڈ کے بعد چیئرمین نیب کے سامنے پیش کیا جہاں اس نے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان اور سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور کے خلاف وعد ہ معاف گواہ بننے کا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم وسیم احمدکاآج (بدھ) کے روز مقامی عدالت میں 164کا بیان ریکارڈ کرایا جائے گا۔
رانا مشہود

مزید :

صفحہ آخر -