بارش کے وقت پانی ہوتا ہے لیکن بعد میں نکال لیا جاتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ 

بارش کے وقت پانی ہوتا ہے لیکن بعد میں نکال لیا جاتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ 
بارش کے وقت پانی ہوتا ہے لیکن بعد میں نکال لیا جاتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سجاول  (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بارش کے وقت پانی ہوتا ہے لیکن بعد میں نکال لیا جاتا ہے۔

سجاول میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا  کہ سندھ کی ساحلی پٹی میں زیادہ بارشوں کی پیشگوئی ہےکراچی، ٹھٹہ، بدین، سجاول، عمرکوٹ، سانگھڑ اور تھرپارکر میں زیادہ بارش کی پیشگوئی ہے، گزشتہ پندرہ روز سے کیرتھر کے پہاڑی سلسلے پر بارشیں ہو رہی ہیں، کیرتھر پر بارشوں سے منچھر اور کینجھر میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے، حکومت سندھ نے تمام وزرا کو اپنے اضلاع کا نگران مقرر کیا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ سجاول ضلع میں محمد علی ملکانی رین ایمرجنسی انچارج ہے جبکہ ٹھٹھہ ضلع میں علی حسن زرداری رین ایمرجنسی انچارج ہے، باقی اضلاع میں بھی انچارجز مقرر کئے ہیں اور وہ متحرک ہیں، گزشتہ روز جاتی میں 3گھنٹے کے دوران 52 ملی میٹر بارش ہوئی، بارش کے وقت پانی ہوتا ہے لیکن بعد میں نکال لیا جاتا ہے، سجاول کا مین روڈ کسی وجہ سے نہیں بن سکا، پانی نکالنے کا حکم دے دیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی ارکان عوام کے درمیان موجود ہیں۔