چین نے ریموٹ سینسنگ سٹیلائٹ لانچ کردیا

چین نے ریموٹ سینسنگ سٹیلائٹ لانچ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (این این آئی)چین نے ریموٹ سینسنگ سٹیلائٹ کامیابی سے لاؤنچ کردیا، چین کی سرکاری خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ لانگ مارچ راکٹ فیملی کا 260واں مشن ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سٹیلائٹ کو جنوب مغربی صوبے سیچوآن میں ژی چینگ سٹیلائٹ لاؤنچ سینٹر سے لانگ مارچ ۔ٹوسی راکٹ کیریئر کے ذریعے لاؤنچ کیا گیا۔حکام کے مطابق سٹیلائٹ برقی مقناطیسی ماحولیاتی تحقیق سمیت دیگر تجربات کرے گا۔عام طور پر ریموٹ سینسنگ سے مراد اشیاء کا پتہ لگانے کے لئے سینسر ٹیکنالوجی کا استعمال لی جاتی ہے اورریموٹ سینسنگ سٹیلائٹ زمین سے منعکس ہونے والی توانائی کا پتہ لگاکر ڈیٹا جمع کرتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -