سکیورٹی اہلکار مسلم گھروں میں گھسنا شروع ہوگئے، ارون دھتی رائے

سکیورٹی اہلکار مسلم گھروں میں گھسنا شروع ہوگئے، ارون دھتی رائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی مصنفہ اورسماجی کارکن اروندھتی رائے نے کہا ہے کہ متنازعہ قانون شہریت اور نیشنل رجسٹرآف سٹیزنز (این آرسی) بھارت میں مسلمانوں، دلتوں، اْدیواسیوں اور غریب عوام کے خلاف ہے۔اروندھتی رائے نے کہا نیشنل رجسٹر فار سٹیزن میں عوام اپنے اصل پتے کی بجائے مودی کے گھر کا پتا لکھوائیں، دلی یونیورسٹی میں مظاہرین سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انھوں نے این پی آر کی مخالفت کرنیکی اپیل کرتے ہوئے لوگوں سے کہاکہ وہ انہیں غلط نام اور پتہ فراہم کریں۔اروندھتی رائے نے کہا کہ این پی آرکے تحت افسران گھروں تک جاکران کا نام پتہ اوردیگرتفصیلات جمع کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس کیخلاف منصوبہ بند طریقے سے لڑنا ہو گا۔ ب توبھارت میں سکیورٹی اہلکار مسلمان علاقوں میں بغیر ورانٹ گھروں میں گھسنا شروع ہوگئے ہیں۔
اروندھتی رائے

مزید :

صفحہ اول -