میاں صاحب جب سے حکومت میں آئے ہیں ان کی سوچ چھوٹی ہو گئی ہے :آصف علی زرداری

میاں صاحب جب سے حکومت میں آئے ہیں ان کی سوچ چھوٹی ہو گئی ہے :آصف علی زرداری
میاں صاحب جب سے حکومت میں آئے ہیں ان کی سوچ چھوٹی ہو گئی ہے :آصف علی زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حب(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب جب سے حکومت میں آئے ہیں سوچ چھوٹی ہو گئی ہے،چھوٹی سوچ کی وجہ سے بڑی غلطیاں ہوتی ہیں،پی ایس ایل کا فیصلہ مشکل ہے اور میاں صاحب دکھانا چاہتے ہیں کہ پنجاب میں امن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میرا پسندہ کھیل نہیں، پی ایس ایل کافائنل لاہور میں کراکر میاں صاحب پبلک شو کرنا چاہتے ہیں،

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق حب میں عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے آصف زرداری نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو کے گھر سیاست کیلئے نہیں تعزیت کیلئے آئے ہیں۔اس موقع پر صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ کیا آپ شیر کا شکار کرنے آئے ہیں؟تو زردار ی نے جواب دیا کہ میں نے تو کبھی تیتر کا شکارنہیں کیا آپ شیر کی بات کرتے ہیں۔عرفان اللہ مروت کے بارے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کسی کو لینا نہ لینا بورڈ کا اختیار ہے،عرفان اللہ مروت سے واسطہ ہے اور ان سے ملاقات ہوئی لیکن شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، کسی نے افواہ پھیلا کر ٹوئٹر بریگیڈ کو متحرک کردیا۔سابق صدر نے مزید کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں شورش پھیلا رہا ہے اور بچہ بچہ جانتا ہے کہ بھارت افغانستان میں ہے۔
حکومت پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ جس حکومت کا وزیرخارجہ ہی نہ ہو اس کے بارے کیا کہوں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے بعد بلوچستان میں کوئی کام نہیں ہوا،مل کر بلوچستان کے مسائل حل کئے جانے چاہئیں،بلوچستان کے زخم ابھی بھرے نہیں ہیں۔آصف زرداری نے کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کو اپ گریڈ کیا جانا چاہیے۔

مزید :

حب -