رکنیت معطلی کے باوجود شہریار آفریدی کی اجلاس میں شرکت پر تحقیقات کا حکم جاری

رکنیت معطلی کے باوجود شہریار آفریدی کی اجلاس میں شرکت پر تحقیقات کا حکم جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے ’’اجنبی‘‘ نکلے ‘ رکنیت کی معطلی کے باوجود قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر سپیکر قومی اسمبلی نے تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان بھی اس معاملے پر کارروائی کر سکتا ہے۔ جمعرات 26 جنوری کو تحریک انصاف کے شہر یار آفریدی اجلاس میں شرکت کیلئے ایوان میں آئے تو سپیکر کے معاون عملے نے سٹاف کو دوبار شہر یار آفریدی کے پاس بھیجا کہ الیکشن کمیشن میں اثاثوں کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر تاحال ان کی رکنیت معطل ہے۔ تحریک انصاف کے رکن کیلئے بلواسطہ طور پر پیغام تھا کہ وہ ایوان میں ’’اجنبی‘‘ ہیں اور اٹھ کر باہر چلے جائیں تاہم انہوں نے اس پیغام کو نظر انداز کر دیا تھا۔ جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سپیکر سردار ایاز صادق نے شہر یار آفریدی کی رکنیت معطل ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہیں بعد میں صورتحال سے آگاہی ہوئی اس وقت تک ایوان میں بدمزگی کی وجہ سے اس معاملے کا نوٹس نہ لے سکے۔ سپیکر نے واضح کیا کہ 26 جنوری جمعرات کو شہر یار آفریدی ایوان میں ’’اجنبی‘‘ تھے۔ اگر ان کی رکنیت بحال ہوئی ہوتی تو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو تاحال باضابطہ طور پر کسی قسم کا نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا ہے۔ شہر یار آفریدی ہاؤس کیلئے ’’اجنبی‘‘ تھے میں نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔
تحقیقات کا حکم جاری