نیب خیبرپختونخوا نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے دوافسران کوکرپشن کے الزام میں گرفتارکرلیا
پشاور(این این آئی)قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے کاروائی کرکے عبدالولی خان یونیورسٹی کے دو افسران کو کروڑوں کے خرد برد کے الزام میں کرلیا ہے، نیب ذرائع کے مطابق نیب خیبر پختونخوا نے خرد برد کے الزام میں ولی خان یونیورسٹی کے پیر اسفندیار اور شفیق اللہ کو گرفتار کرلیاہے ،دونوں گریڈ انیس اور گریڈ اٹھارہ کے افسران ہیں جو عبدالولی خان یونیورسٹی میں اعلی عہدوں پر تعینات تھے ۔ملزمان نے مردان کے یونیورسٹی میں آئی ٹی فرنیچر اور لیبارٹری کی مد میں لاکھوں روپے کی خرد برد کی ہے اورسابق وائس چانسلر کیساتھ مل کر سب سٹینڈرڈ خریداری کی گئی۔