ممبران اسمبلی میں کریڈٹ لینے کا جھگڑا، حامی لڑ پڑے، ایک رکن اسمبلی زخمی

ممبران اسمبلی میں کریڈٹ لینے کا جھگڑا، حامی لڑ پڑے، ایک رکن اسمبلی زخمی
ممبران اسمبلی میں کریڈٹ لینے کا جھگڑا، حامی لڑ پڑے، ایک رکن اسمبلی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیہ  (ویب ڈیسک) لیہ کے ممبران اسمبلی کے بیچ کریڈٹ کی جنگ طول پکڑ گئی، دریائی کٹاؤ کے معائنے کے دوران آبی ماہرین کی ٹیم کی موجودگی میں تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی مجید نیازی اور آزاد ایم پی اے احمد علی اولکھ کے حامی لڑ پڑے، ایم پی اے احمد علی اولکھ زخمی ہوگئے۔

دنیا نیوز کے مطابق دریائے سندھ کے جاری کٹاؤ کو روکنے کیلئے آبی ماہرین کی ٹیم نے لیہ کا دورہ کیا، کروڑ لعل عیسن کے موضع راکھواں میں موجود تحریک انصاف کے ایم این اے مجید خان نیازی کے حامی اور آزاد ایم پی اے ملک احمد علی اولکھ کے بیچ منصوبہ کے کریڈٹ پر تلخ کلامی سے شروع ہونیوالی لڑائی ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔ممبران اسمبلی کے حامیوں نے ایک دوسرے کے خلاف لاتوں، گھونسوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا، لڑائی میں ایم پی اے زخمی ہو گئے۔ واقعہ کو طول پکڑتا دیکھ کر اسسٹنٹ کمشنر اور آبی ماہرین کی ٹیم وہاں سے چلی گئی۔