ایف آئی اے کی حراست میں موجود تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو بڑی خوشخبری مل گئی

ایف آئی اے کی حراست میں موجود تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو ...
ایف آئی اے کی حراست میں موجود تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو بڑی خوشخبری مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدر ی پرویز الٰہی نے فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی(ایف آئی اے ) کی زیر حراست رکن اسمبلی نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق سپیکر پرویز الٰہی کی منظوری کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد رکن صوبائی اسمبلی کل ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پروڈکشن آرڈر پر شریک ہو سکیں گے۔
واضح رہے کہ فیڈر ل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما نذیر چوہان کوآج ضمانت پر رہا ہونے کے بعدایک اور مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل سے حراست میں لے لیا ہے۔