کرم: 2 قبائل میں 5 روز سے جھڑپیں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی
پارا چنار (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 قبائل کے درمیان 5 روز سے جاری تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی۔ 145 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔پارا چنار اور صدہ شہر پر بھی متعدد میزائل فائر کیے گئے۔
پارا چنار پشاور مین روڈ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا، متاثرہ علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔فریقین میں زمین کے تنازع پر تصادم شروع ہوا جس کے بعد مختلف علاقوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق قبائل میں فائر بندی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور عمائدین کی کوششیں جاری ہیں۔
ایم این اے انجینئر حمید حسین کا کہنا ہے کہ ہسپتال اور مارکیٹ میں ادویات ختم ہوگئی ہیں ۔ رکن صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے کہا ہے کہ حکومت فائر بندی کے لیے فوری اقدامات کرے۔