داماد کی گرفتاری پر سینیئر سیاست دان جاوید ہاشمی کا ردعمل سامنے آگیا
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنے داماد کی گرفتاری پر ردعمل جاری کردیا۔
مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنے داماد کی گرفتاری پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ میرے داماد نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی, وہ لا گریجویٹ ہیں اور ملتان بار کے ممبر ہیں, ان کو 25 جولائی کی رات ان کے بیڈروم سے گرفتار کیاگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے داماد کو ہتھکڑیاں پہنا کر عدالت میں پیش کیا گیا, میرے داماد پر الزام لگایا گیا انہوں نے اپنے گھر سے 50 کلو میٹر دور ایک سکول سے جگ گلاس چوری کیا, میرے داماد مخدوم شاہد بہار ہاشمی کو اب 16 ایم پی او کے تحت سینٹرل جیل میں نظر بند کردیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ مخدوم شاہد بہار ہاشمی سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کے داماد اور بھتیجے بھی ہیں۔