انتخابات میں دھاندلی کا راستہ روکنا بہت ضروری ہے،عابد صدیقی

انتخابات میں دھاندلی کا راستہ روکنا بہت ضروری ہے،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کے اظہارِ رائے کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے شفاف انتخابات ہوئے تو وفاق میں حکومت پاکستان پیپلز پارٹی ہی کی بنے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت بہت ضروری ہے۔

دھاندلی کا راستہ روکنا بہت ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت شفاف انتخابات کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راز جمہوریت میں پنہاں ہے۔ پارلیمانی جمہوریت پاکستان کی سیاست کی اساس ہے۔ عام انتخابات مکمل طور پر آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
عابد صدیقی