عثمان کاکڑ کی موت کیسے ہوئی ، حقائق جاننے کیلئے بلوچستان حکومت کا عدالتی تحقیقات کا اعلان 

عثمان کاکڑ کی موت کیسے ہوئی ، حقائق جاننے کیلئے بلوچستان حکومت کا عدالتی ...
عثمان کاکڑ کی موت کیسے ہوئی ، حقائق جاننے کیلئے بلوچستان حکومت کا عدالتی تحقیقات کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشتونخوا میپ کے رہنما عثمان کاکڑ کی موت کیسے ہوئی ، حقائق جاننے کیلئے بلوچستان حکومت نے عدالتی تحقیقات کا اعلان کر دیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے دو ججز کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کے لئے مراسلہ لکھ دیا گیا، مراسلہ محکمہ داخلہ بلوچستان نے رجسٹرار ہائیکورٹ کے نام لکھا ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ شفاف تحقیقات کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیئر رہنما عثمان خان کوئٹہ میں اپنے گھر میں گر کر شدید زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ آئی سی یو میں تھے۔انہیں کوئٹہ سے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ 21 جون کو انتقال کرگئے تھے۔