لیڈی ہیلتھ ورکرزکے جائز مطالبات پورے کیے جائیں، اشرف بھٹی

لیڈی ہیلتھ ورکرزکے جائز مطالبات پورے کیے جائیں، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے جائز مطالبات اور اپنی تنخواہوں کے حصول کے لئے سڑکوں پر احتجاج کررہی ہیں لیکن ا س صوبے کا وزیراعلی ٰاپنے ہی سرکاری ہسپتالوں پر عدم اعتماد کرکے اپنا علاج لندن کے ہسپتالوں سے کروارہا ہے اور اس کے سرکاری ہسپتال سروسز ہسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کی غلفت سے مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں ۔وہ اپنے حلقہ انتخاب میں پارٹی ورکرز سے گفتگو کررہے تھے۔ محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے پیتیس سالوں سے وزیراعلی بننے والوں نے پنجاب میں کوئی بھی ایک ایسا ہسپتال نہیں بنایا کہ جہاں پر یہ اپنا بھی علاج کرواسکتے وزیراعلیٰ کی ناک کے نیچے رائے ونڈ ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اپنی تنخواہوں کے لئے اپنے بچوں کے ساتھ دھرنے دینے پڑ رہے ہیں لیکن اس وزیر اعلی ٰنے ہسپتالوں اور سرکاری ملازمین کی تنخوہواں کا پیسہ بھی میٹر و ٹرین میں جھونک دیا ہے نہ جانے ان کو رنگ برنگی بسوں اور رنگ برنگی ٹرینوں کے ساتھ کیا دلچسپی ہے اور وہ کیون ہسپتالوں کی حالت ٹھیک کرنے کی بجائے صرف بسون اور سڑکوں پر توجہ دے رہے ہیں ان سوالوں کا جواب چیف جسٹس صاحب کو وزیراعلی سے ضرور لینا چاہئے کیونکہ یہ سوال پوری پنجاب کی عوام کی زبان پر ہے۔